بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس کی یوم دفاع پر کوئٹہ میں Resilient and Rising Pakistan کانفرنس

کوئٹہ: بلوچستان سینٹر آف ایکسیلنس، حکومتِ بلوچستان کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر 5 ستمبر کو کوئٹہ میں Resilient and Rising Pakistan کے عنوان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی مضبوطی صرف دفاعی صلاحیتوں میں نہیں بلکہ ایک مضبوط، تعلیم یافتہ، متحد اور ذمہ دار معاشرے میں بھی پنہاں ہے۔ چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لیے اداروں، نوجوانوں اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈپٹی کوآرڈینیشن آفیسر عصمت خان نے نوجوانوں کی تعلیم، شعور اور مثبت کردار کو ملک کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انہیں قومی ترقی میں مؤثر مواقع دینے پر زور دیا۔ عبدالمتین اخوانزادہ نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں قومی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کو ترقی کی بنیاد قرار دیا۔
بیوٹمز یونیورسٹی کی لیکچرر خالدہ ناز اور ینگ ریسرچر عرشہ منظور نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل، قومی یکجہتی اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کے لیے انگیجمنٹ کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











