رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں جشنِ آزادی تقریب: بلال خان کاکڑ نے صوبے کے معاشی امکانات اجاگر کیے

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ میں جشنِ آزادی تقریب: بلال خان کاکڑ نے صوبے کے معاشی امکانات اجاگر کیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال عزم کا ثمر ہے اور یومِ آزادی ہمیں بزرگوں کی قربانیاں یاد کرنے کے ساتھ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد، ایمان، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی ہی وہ اصول ہیں جن پر چل کر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنایا جا سکتا ہے۔

وہ بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جس میں بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں قومی پرچم لہرایا گیا، جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

بلال خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان رقبے، قدرتی وسائل، معدنی ذخائر، ساحلی پٹی، گوادر پورٹ، قابلِ تجدید توانائی، زراعت، لائیو اسٹاک، ماہی گیری، سیاحت اور دیگر شعبوں میں بے پناہ معاشی امکانات رکھتا ہے، جنہیں جدید ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور مؤثر منصوبہ بندی سے معاشی ترقی کے مواقع میں بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، سازگار کاروباری ماحول اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور سرمایہ کاری کا فروغ مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں، اور بورڈ سرمایہ کار دوست ماحول، تجارت و صنعت کے فروغ اور نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان