رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

بلوچستان انفارمیشن کمیشن کی حقِ معلومات ایکٹ پر آگاہی ورکشاپ، کمشنر عبدالشکور نے اسناد تقسیم کیں

بلوچستان انفارمیشن کمیشن کی حقِ معلومات ایکٹ پر آگاہی ورکشاپ، کمشنر عبدالشکور نے اسناد تقسیم کیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام حقِ معلومات ایکٹ سے متعلق ایک روزہ آگاہی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ اور قانون کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلوچستان انفارمیشن کمیشن عبدالشکور نے کہا کہ حقِ معلومات کا قانون شفاف، جوابدہ اور عوام دوست طرزِ حکمرانی کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری معلومات تک بروقت رسائی فراہم کرنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے، جبکہ معلومات تک رسائی سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے بلکہ گورننس کے نظام میں بھی بہتری آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان انفارمیشن کمیشن عوام میں حقِ معلومات کے قانون سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اضلاع میں آگاہی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنے قانونی حق سے آگاہ ہو سکیں۔

ورکشاپ کے اختتام پر کمشنر عبدالشکور نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ شرکا حقِ معلومات کے پیغام کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ شرکا نے آگاہی نشست کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حقِ معلومات کے قانون کے فروغ کے لیے کمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔

کمشنر بلوچستان انفارمیشن کمیشن عبدالشکور بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام حق معلومات کے قانون کی آگاہی نشست کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
کمشنر بلوچستان انفارمیشن کمیشن عبدالشکور بلوچستان انفارمیشن کمیشن کے زیر اہتمام حق معلومات کے قانون کی آگاہی نشست کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: