رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو کمیٹی اجلاس، 21 تا 24 ستمبر مہم کی تیاریاں

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیر صدارت انسداد پولیو کمیٹی اجلاس، 21 تا 24 ستمبر مہم کی تیاریاں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (DPEC) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمٰن کاکڑ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 21 سے 24 ستمبر 2026 تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO)، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر (DSO)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) اور تمام یونین کونسل میڈیکل آفیسرز (UCMOs) سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ پولیو ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلان، فیلڈ مانیٹرنگ، سکیورٹی انتظامات اور پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے، اور پولیو ٹیموں کی مؤثر نگرانی، باہمی رابطے اور مہم کے اہداف کے حصول پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں والدین سے اپیل کی گئی کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان