بابر اعظم 141 اننگز میں سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے کھلاڑی، ہاشم آملہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے جنوبی افریقی لیجنڈ ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 141 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف 45 رنز کی اننگز کھیلی، جس کے بعد ان کے ون ڈے رنز کی تعداد 6671 ہو گئی۔
ہاشم آملہ نے اتنی ہی اننگز میں 6626 رنز بنائے تھے، جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ویرات کوہلی نے 6224 رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم نے اسی میچ میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کے 16 ہزار رنز مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔











