رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 20° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اُستا محمد میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر کی تاجروں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی ہدایت

اُستا محمد میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس، اسسٹنٹ کمشنر کی تاجروں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اُستا محمد: ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد محمد رمضان اشتیاق کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن تاجران کے نمائندوں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں اشیائے خورونوش بالخصوص آٹے کے نرخوں، مارکیٹ کی صورتحال، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر برادری کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ ناموں پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹا اور دیگر بنیادی اشیاء عوام کی روزمرہ ضرورت ہیں، ان کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں؛ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور نرخ نامے کی خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ دکانیں سیل کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے تاجروں سے کہا کہ سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ آویزاں کریں اور مقررہ نرخ سے زائد وصولی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بھی تجارت میں دیانت داری، انصاف اور اعتدال پر زور دیا گیا ہے اور عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا ناپسندیدہ عمل ہے۔ اجلاس کے اختتام پر بازاروں میں قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: