اے سی گوادر رومیل نعیم جان کا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ، پانی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت

گوادر: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ایئرپورٹ پمپنگ اسٹیشن، کالونی پمپنگ اسٹیشن اور مین بازار پمپنگ اسٹیشن کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو پانی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے پمپنگ اسٹیشنز میں نصب مشینری، پمپس اور دیگر آلات کی کارکردگی دیکھی، اور پانی کی بلاتعطل فراہمی، مشینری کی بروقت دیکھ بھال اور درپیش مسائل کے فوری حل کے حوالے سے حکام سے بریفنگ لی۔
انہوں نے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر بھی متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی میں بہتری اور دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:گوادر











