ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لاکھڑا کا اچانک دورہ

لسبیلہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لاکھڑا کا اچانک دورہ کیا اور اسکول میں تدریسی عمل، حاضری اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے حاضری رجسٹر کا معائنہ کر کے عملے کی حاضری چیک کی، مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبہ سے دوستانہ ماحول میں بات چیت کرتے ہوئے سوالات کیے۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصولِ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ مستقبل میں علاقے اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
بعد ازاں انہوں نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت اسکول میں جاری نئے امتحانی ہال اور کمروں کی تعمیر و مرمت کے کام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو کام کا معیار بہتر بنانے اور اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی، تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے گورنمنٹ گرلز اسکول لاکھڑا کا بھی دورہ کیا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











