ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں کی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقات، نئے ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں کوئٹہ میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے ڈی بی کے نمائندوں نے کوئٹہ میں جاری اسکیمات اور شہر میں شروع کیے جانے والے نئے ترقیاتی منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں نئے منصوبے کے مختلف پہلوؤں، ممکنہ اقدامات اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ کاری جاری رکھی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











