اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت کا میونسپل کمیٹی اور آر ایچ سی اورماڑہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے تحصیل میونسپل کمیٹی اورماڑہ کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر یاسر طاہر نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت کے ہمراہ آر ایچ سی اورماڑہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کو دستیاب خدمات اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











