اسسٹنٹ کمشنر سیوی میر بہادر خان بنگلزئی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

سیوی: اسسٹنٹ کمشنر سیوی میر بہادر خان بنگلزئی کی زیرِ صدارت 5 ستمبر کو پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران، سبزی و گوشت فروشوں، دودھ و دہی فروشوں سمیت متعلقہ کاروباری افراد نے شرکت کی۔
اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، مارکیٹ نرخوں کے استحکام اور سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو ریلیف اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ مقررہ نرخوں کی پابندی کریں اور حکام کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں کی باقاعدہ نگرانی کی جائے اور نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











