رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی کا ماہانہ جائزہ اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: اسسٹنٹ کمشنر سیوی منصور علی شاہ کی زیر صدارت پی پی ایچ آئی ڈسٹرکٹ آفس میں ماہانہ جائزہ اجلاس (MRM) منعقد ہوا، جس میں ایم اینڈ ای آفیسر لالہ صمد خان عثمانی، ڈاکٹر ذیشان بشیر (ADHO)، پاپولیشن آفیسر محمد آصف خجک اور ضلع بھر کے تمام بی ایچ یو انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بنیادی مراکز صحت میں طبی سہولیات کی فراہمی، کارکردگی، جوابدہی اور رپورٹنگ نظام کو مزید مؤثر بنانے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر AI فریم کے تحت حاضری، DHIS-2 رپورٹنگ، قبل از پیدائش (ANC) اور بعد از پیدائش (PNC) خدمات، ریکارڈ کی درستگی، ملیریا کی اسکریننگ کے لیے RDTs کے مؤثر استعمال، خاندانی منصوبہ بندی کی معیاری خدمات اور ڈیٹا کا معیار بہتر بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر منصور علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام بی ایچ یو انچارجز مقررہ وقت پر درست رپورٹس جمع کرانے، مکمل ریکارڈ برقرار رکھنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پر شرکا نے ضلع سبی میں صحت کی خدمات کے معیار اور کلیدی کارکردگی کے اشاریوں کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان