اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری کا گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کا دورہ، زیرِ تعمیر کوارٹرز کا معائنہ

پسنی: اسسٹنٹ کمشنر خسرو دلاوری نے گورنمنٹ ڈگری کالج پسنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج کے مختلف شعبوں، کلاس رومز، لائبریری اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات و انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے تدریسی ماحول، تعلیمی سرگرمیوں اور دستیاب بنیادی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ادارے کے انتظامی امور اور سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے کالج کی ریزیڈنس کالونی کا دورہ کرکے زیرِ تعمیر کوارٹرز کے کام کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار، پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے کام کو مقررہ معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔
خسرو دلاوری نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











