رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام کا گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز کا دورہ، زیر تعمیر کلاس رومز کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام کا گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز کا دورہ، زیر تعمیر کلاس رومز کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار، طلبہ و طالبات کی حاضری، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز کا دورہ کیا۔

انہوں نے اسکول میں طالبات کی حاضری، تدریسی عمل، کلسٹر بجٹ کے استعمال اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جبکہ طلبہ سے ملاقات کرکے ان کے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول میں زیرِ تعمیر اضافی کلاس رومز کا معائنہ بھی کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں مقررہ معیار اور شفافیت یقینی بناتے ہوئے منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔

جیوانی: اسسٹنٹ کمشنر طارق امام گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز میں زیر تعمیر اضافی کمروں کے تعمیراتی کام کا معائنہ اور معیار کا جائزہ لے رہے ہیں
جیوانی: اسسٹنٹ کمشنر طارق امام گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز میں زیر تعمیر اضافی کمروں کے تعمیراتی کام کا معائنہ اور معیار کا جائزہ لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: