استا محمد: وزیراعظم پٹرول ریلیف میں سستی پر یوسف پمپ سیل، ڈپٹی کمشنر رمضان پلال کا پٹرول پمپس کا دورہ
استا محمد: وزیراعظم پٹرول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال اور اسسٹنٹ کمشنر استا محمد ماریہ شمون نے طاہر پی ایس او پٹرول پمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او سٹی ندیم بہرانی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران پٹرول پمپ مالکان کو عوام کو وزیراعظم پٹرول ریلیف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا پابند کیا گیا۔ پمپ انتظامیہ کا آئل مارکیٹنگ کمپنی (او ایم سی) سے رابطہ کروا کر آئی ڈی فعال کرنے کا مسئلہ حل کیا گیا، جبکہ ریلیف کی رقم حکومت کی جانب سے پمپ مالک کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل ہونے کے طریقۂ کار کا مسئلہ بھی حل کر دیا گیا۔
اسی سلسلے میں یوسف پمپ کو او ایم سی سے مطلوبہ رابطہ نہ رکھنے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی میں سستی پر سیل کر دیا گیا، جبکہ کاشف پمپ (گو) کی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ کل تک او ایم سی سے پاس ورڈ حاصل کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا؛ مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ ہونے پر قانونی کارروائی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ وزیراعظم پٹرول ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت، تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











