رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

آرچر روڈ کوئٹہ: بیسمنٹ کی کھدائی سے زمین بیٹھ گئی، واسا اور پی ٹی سی ایل لائنیں متاثر؛ اسسٹنٹ کمشنر کا معائنہ

آرچر روڈ کوئٹہ: بیسمنٹ کی کھدائی سے زمین بیٹھ گئی، واسا اور پی ٹی سی ایل لائنیں متاثر؛ اسسٹنٹ کمشنر کا معائنہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ نے آرچر روڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نجی ملکیت میں بیسمنٹ کی کھدائی و تعمیر کے دوران زمین بیٹھنے کے واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

واقعے کے نتیجے میں واسا اور پی ٹی سی ایل کی پائپ لائنز کو نمایاں نقصان پہنچا، جبکہ سیف سٹی کیمروں کے لیے نصب پول بھی متاثر ہوئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے متاثرہ مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور ذمہ دار پراپرٹی مالک کی جانب سے جاری مرمتی و بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی گئی کہ متاثرہ سرکاری و عوامی انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: