رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
یوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئے

گرلز ڈگری کالج گوادر میں بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت طالبات کا چار روزہ تربیتی سیشن

گرلز ڈگری کالج گوادر میں بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت طالبات کا چار روزہ تربیتی سیشن
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گوادر میں چار روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جو 25 اگست سے 28 اگست تک جاری رہے گا۔

محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان کے زیرِ اہتمام یہ تربیتی پروگرام وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں روزگار و عملی زندگی کے لیے تیار کرنے کے وژن کا حصہ ہے، جس کی نگرانی مشیرِ وزیر اعلیٰ برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ کر رہی ہیں۔

ورکشاپ میں طالبات کو قیادت، مؤثر ابلاغ، کاروباری و پیشہ ورانہ مہارتوں، سی وی کی تیاری اور انٹرویو کی تیاری سمیت اہم عملی مہارتیں سکھائی گئیں۔ تربیت کا مقصد طالبات میں خود اعتمادی پیدا کر کے انہیں مستقبل کے تعلیمی، پیشہ ورانہ اور کاروباری مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔

تربیتی سیشنز ڈاکٹر عبدالمجید ناصر، محترمہ قرۃ العین اور ڈاکٹر غلام جان کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئے، جن میں طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان