رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
پیپلز پارٹی اقتدار کے لیے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی: شرجیل میمندہشت گردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج لگایا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف ریاست کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہراپوزیشن نے سہیل آفریدی اور ارکان کی مبینہ حراست کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیالاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہ

چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا

چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لے لیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے تین نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے عدالت عالیہ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ سادہ مگر پروقار تقریب میں ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس محمد رؤف عطا، جسٹس اللہ داد روشان اور جسٹس عبدالقیوم لہڑی شامل ہیں۔ تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے معزز ججز، عدلیہ کے افسران و اہلکاروں، وکلا تنظیموں کے عہدیداران، سینئر وکلا اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نئے ایڈیشنل ججز کو عدالتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

یاد رہے کہ صدرِ مملکت نے آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آرٹیکل 197 کو آرٹیکل 175A کی شق (8) کے ساتھ ملا کر حاصل اختیارات کے تحت بلوچستان ہائی کورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ایڈیشنل ججز کی ایک سالہ مدت حلف اٹھانے کی تاریخ سے شروع ہوگی۔

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لے رہے ہیں
چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججز سے حلف لے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان