جشنِ آزادی: نصیرآباد میں فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے فائنل مقابلے، شائقین کی بڑی تعداد

نصیرآباد: جشنِ آزادی کے موقع پر ضلع نصیرآباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نصیرآباد ڈویژن فیروز علی ابڑو کی نگرانی میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے مقابلے جاری ہیں۔ پیر کو فٹبال، بیڈمنٹن اور شوٹنگ بال کے فائنل مقابلے کھیلے گئے جنہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین گراؤنڈز میں موجود رہے اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
اس موقع پر عبدالغفار ڈومکی، اختر گولہ اور پریس کلب کے سینئر نائب صدر علی جان منگی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
فیروز علی ابڑو نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر حکومت بلوچستان کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز یاسر بازئی کی ہدایات پر نصیرآباد ڈویژن میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نوجوانوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے، اور یہ مقابلے نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر رہے ہیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











