رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس

یومِ آزادی پر حب میں فلیگ مارچ، 11 سے 15 اگست تک سکیورٹی سخت؛ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے

یومِ آزادی پر حب میں فلیگ مارچ، 11 سے 15 اگست تک سکیورٹی سخت؛ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

حب: ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان مندوخیل کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا، جس میں 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات، امن و امان، ٹریفک مینجمنٹ، انسدادِ منشیات، اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، سرکاری عمارات کی سکیورٹی، صفائی ستھرائی، تعلیمی اداروں میں قومی سرگرمیوں اور شہر کی تزئین و آرائش سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد شرکا کا تعارف ہوا۔ اجلاس میں پولیس، ایف سی، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، محکمہ تعلیم، محکمہ ایکسائز، اے این ایف، پاکستان کسٹمز، انٹیلی جنس اداروں، LIEDA، بلدیاتی اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

یومِ آزادی کی تقریبات اور فلیگ مارچ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یومِ آزادی پاکستان پوری قوم کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے، اس لیے ضلع حب میں 14 اگست کی تقریبات کو قومی وقار، نظم و ضبط اور بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں اور باہمی رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جائے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں پرچم کشائی، ملی نغموں، قومی ترانوں، تقاریر، کھیلوں اور دیگر ثقافتی و ملی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

تمام سرکاری محکموں کو اپنی عمارات قومی پرچموں سے سجانے اور روشنیوں سے منور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب کو بابِ بلوچستان سے گیٹرون موڑ تک RCD روٹ پر جبکہ MD LIEDA کو LIEDA روڈ پر قومی پرچم نصب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ میونسپل کارپوریشن حب اہم شاہراہوں، چوراہوں، سرکاری عمارات اور نمایاں مقامات کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجانے کے خصوصی انتظامات کر رہی ہے، اور ڈپٹی کمشنر نے یہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

تمام محکموں کے سربراہان اور افسران کو 14 اگست کو صبح 7 بج کر 45 منٹ پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اور صبح 9 بجے LIEDA آڈیٹوریم میں مرکزی یومِ آزادی تقریب میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرز وندر اور ڈریجی کو اپنی سب ڈویژنز میں چیف آفیسرز اور تحصیلداروں کے تعاون سے تقریبات منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

فیصلہ کیا گیا کہ پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فلیگ مارچ LIEDA آفس سے شروع ہو کر حب شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا دوبارہ LIEDA آفس پر ختم ہوگا، جس کی قیادت ایس پی حب اور متعلقہ ونگ کمانڈر کریں گے۔ اسپورٹس آفیسر حب کو شوٹنگ بال، فٹبال اور کرکٹ کے نمائشی میچز اور ٹورنامنٹس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی، جن میں کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات اور اسناد دی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کو ہدایت کی گئی کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے، ملی نغمے، مضمون نویسی، ٹیبلو اور قومی موضوعات پر سرگرمیاں منعقد کی جائیں، جن کے ذریعے طلبہ کو تحریکِ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں، قومی یکجہتی اور ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کے کردار سے آگاہ کیا جائے گا، جبکہ نمایاں طلبہ میں انعامات، اسناد اور شیلڈز تقسیم کی جائیں گی۔

بینکوں، پٹرول پمپس اور صنعتی یونٹس کو یومِ آزادی پر عمارات روشن کرنے اور قومی پرچم لہرانے کا پابند بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ LIEDA اور لسبیلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو صنعتی یونٹس جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز حب اور وندر کو پٹرول پمپس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ GM K-Electric کو 14 اگست کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے اور 11 سے 14 اگست تک لوڈشیڈنگ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

سکیورٹی، منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس

ڈپٹی کمشنر نے ممنوعہ تنظیموں کے حق میں وال چاکنگ اور ان کے جھنڈے لہرانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور پولیس، ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کو فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ سرکاری عمارات، دفاتر، اسکولوں، اداروں، ریسٹ ہاؤسز اور سرکاری رہائشی مکانات کی سکیورٹی اور وہاں رہائش پذیر افراد کی مکمل تصدیق کا فیصلہ کیا گیا، اور محکموں کے سربراہان کو 24 گھنٹوں میں تصدیقی و تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یومِ آزادی پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 11 سے 15 اگست تک ضلع بھر میں خصوصی اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز اور نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ داخلی و خارجی راستوں، اہم چوراہوں، حساس مقامات، بازاروں اور عوامی مقامات پر خصوصی چیکنگ پوائنٹس قائم ہوں گے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی 11 سے 15 اگست تک تمام منظور شدہ چھٹیاں منسوخ کرنے اور نئی چھٹی نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ پولیس کو قومی پرچم اور جھنڈیاں فروخت کرنے والے اسٹالز کو سکیورٹی فراہم کرنے اور گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ، تیز رفتاری، سگنل کی خلاف ورزی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔ اے این ایف اور محکمہ ایکسائز کو انٹیلی جنس بنیادوں پر منشیات کے خلاف کارروائیاں بڑھانے کی ہدایت کی گئی، اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ایکسائز کی جانب سے پاکستان نیوی کے تعاون سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف حالیہ بڑی کارروائی کو سراہا۔ پاکستان کسٹمز کی سربراہی میں اسمگل شدہ اشیاء کے ذخیرہ شدہ اسٹاک کے خلاف مشترکہ کارروائیاں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی معاونت کریں گے۔

جمعہ داد خان مندوخیل نے کہا کہ آزادی ہمارے بزرگوں کی لازوال جدوجہد اور قربانیوں کا ثمر ہے اور آج ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد و اتفاق سے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے قومی پرچم کے تقدس اور قانون کی پاسداری مقدم رکھنے کی تلقین کی اور عوام سے اپیل کی کہ اپنے گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز پر قومی پرچم لہرائیں اور تقریبات میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان