گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے علی طاہر، میر عاصم کرد گیلو، بیوٹمز کے وائس چانسلر اور دیگر کی ملاقاتیں

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے 6 اگست کو مختلف سیاسی، تعلیمی اور سماجی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد علی طاہر نے گورنر سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔
گورنر سے ملاقات کرنے والوں میں رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور صوبائی سیکرٹری تعلیم لال جان جعفر، بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ اور ڈائریکٹر ژوب کیمپس ڈاکٹر سلام لودھی، کاروان لاشار پاکستان کے مرکزی چیئرمین میر عباس لاشاری اور رہنما اوڈک کے محمد ادریس کاکڑ بھی شامل تھے۔
ندیم قریشی کی قیادت میں ایک وفد نے بھی گورنر سے ملاقات کی، جبکہ کمپٹرولر گورنر ہاؤس کلیم اللہ کاکڑ نے گورنر سے الوداعی ملاقات کی۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











