رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس

چمن میں یومِ آزادی 14 اگست کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت اجلاس

چمن میں یومِ آزادی 14 اگست کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت 14 اگست یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کے انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر میٹنگ ہال چمن میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی ایس پی چمن اشفاق احمد، ایم ایس نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن ڈاکٹر اویس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، ضلعی محکموں کے سربراہان، بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل، میونسپل کارپوریشن، ضلعی آئی ٹی آفیسر، IRC، UNICEF اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان، منظم اور قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے مختلف انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سرکاری و نجی عمارتوں، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات کو قومی پرچموں اور سبز ہلالی پرچم کے رنگوں سے سجانے، پرچم کشائی، قومی ترانے، ملی نغموں، تقاریر، طلبہ کے پروگرامز اور دیگر تقریبات کے انعقاد سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔

ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ 14 اگست کی تقریبات کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور اس قومی دن کو بھرپور جوش و جذبے، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ منانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں پاکستان کی آزادی کی قدر، قومی یکجہتی، اتحاد اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے، اس لیے تمام ادارے باہمی رابطے اور تعاون کو یقینی بناتے ہوئے تقریبات کو کامیاب بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

اجلاس میں امن و امان، سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی، بجلی و دیگر ضروری سہولیات سمیت یومِ آزادی کی تقریبات کو کامیاب بنانے کے لیے دیگر انتظامی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان