صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے حلقے کے عوامی وفود اور سائلین کے مسائل سنے، فوری حل کی ہدایات

کوئٹہ: صوبائی وزیر کموڈیٹی منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ نے اپنے دفتر میں حلقۂ انتخاب کے دور دراز علاقوں سے آنے والے عوامی وفود اور سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و مشکلات تفصیل سے سنے۔
صوبائی وزیر نے عوامی مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو بعض سائلین کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات اور کارروائی کی ہدایات جاری کیں، جبکہ دیگر مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقۂ انتخاب کے عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ حلقے کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور کسی بھی شہری کو جائز مسئلے کے حل کے لیے مایوس نہیں کیا جائے گا۔
حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ عوام کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ان کی ذمہ داری ہے، اور وہ اپنے حلقے کے عوام کے ہر قسم کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہیں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











