رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
پیپلز پارٹی اقتدار کے لیے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتی: شرجیل میمندہشت گردی کا بہانہ بنا کر گورنر راج لگایا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف ریاست کے ساتھ ہیں: بیرسٹر گوہراپوزیشن نے سہیل آفریدی اور ارکان کی مبینہ حراست کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیالاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہ
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے بغیر لائسنس اسلحہ کی دکان سیل کر دی

لورالائی میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے بغیر لائسنس اسلحہ کی دکان سیل کر دی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے احکامات اور کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی ندیم اکرم نے غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر میں بغیر لائسنس قائم اسلحہ کی ایک دکان سیل کر دی۔

کارروائی کے دوران ایس ڈی پی او غلام اکبر بھی اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دکان کا معائنہ کیا۔ ابتدائی جانچ میں دکان کا مالک اسلحہ کی خرید و فروخت کا مطلوبہ قانونی لائسنس پیش نہ کر سکا، جس پر بلوچستان آرمز ایکٹ 2022 کے تحت دکان فوری طور پر سیل کر دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم نے دکان کے مالک کو ہدایت کی کہ وہ ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان سے باقاعدہ لائسنس حاصل کر کے تمام قانونی تقاضے پورے کرے، بصورت دیگر دکان سیل رہے گی اور قانون کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت، ذخیرہ اندوزی اور بغیر لائسنس کاروبار کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ غیر قانونی اسلحہ کی خرید و فروخت یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر انتظامیہ یا پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ہو سکے۔ حکام کے مطابق قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کے لیے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ضلع بھر میں اسلحہ کی دکانوں، لائسنسوں اور دیگر حساس مقامات کی جانچ کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان