جعفرآباد: ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس، بی ایس ڈی آئی فیز تھری کی ٹینڈرنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حضور بخش بگٹی، سپرنٹنڈنگ انجینیئر ایریگیشن و ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ، ایگزیکٹو انجینیئر پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ محمد کاظم لونی، ایگزیکٹو انجینیئر مواصلات و تعمیرات (بلڈنگز) عرفان علی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر خالد خان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز تھری کی تمام اسکیموں کی ٹینڈرنگ کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کر کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے وسیع تر مفاد میں ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، لہٰذا تمام محکمے باہمی تعاون اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











