رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 22° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

زیارت: الہجرہ کالج کی باؤنڈری وال میں تاخیر، ڈپٹی کمشنر کا ٹھیکیدار کمپنی بلیک لسٹ کرنے کا حکم

زیارت: الہجرہ کالج کی باؤنڈری وال میں تاخیر، ڈپٹی کمشنر کا ٹھیکیدار کمپنی بلیک لسٹ کرنے کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی زیرِ صدارت بی ایس ڈی آئی فیز ون، فیز ٹو اور فیز تھری کی ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی/ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل/ونگ کمانڈر 155 ونگ زیشان، میجر عامر، ایکسین پی ایچ ای تیمور آغا، ایس ڈی او ایریگیشن اعجاز الدین، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو میرو خان بگٹی، سب انجینئر غیاث محمد اور نمائندہ میونسپل کمیٹی زیارت میرا جان نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ون کی 11 میں سے 10 سکیمات مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ الہجرہ کالج کی باؤنڈری وال کی تعمیر 30 جولائی تک مکمل کر لی جائے گی۔

ٹھیکیدار کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نے فیز ون کی سکیم الہجرہ کالج کی باؤنڈری وال کی تعمیر میں سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکیم سکول کے طلبہ کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، تاہم متعلقہ ٹھیکیدار کمپنی کی غفلت اور تاخیر کے باعث منصوبے کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ ایکسین کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار کمپنی کو فوری طور پر بلیک لسٹ کیا جائے۔

مزید بتایا گیا کہ بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کی 37 سکیمات پر اوسطاً 75 فیصد سے زائد پیش رفت ہو چکی ہے، جبکہ فیز تھری میں بھی عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اہم ترقیاتی سکیمات شامل ہیں جن کا ٹینڈرنگ پراسس جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت، شفاف اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور واضح کیا کہ ناقص اور غیر معیاری کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نے کہا کہ تمام ترقیاتی کام بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد از جلد میسر آ سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان