رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

گوادر: اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم خان کی کھلی کچہری، طلبہ اور ماہی گیروں کے مسائل زیر بحث

گوادر: اسسٹنٹ کمشنر رومیل نعیم خان کی کھلی کچہری، طلبہ اور ماہی گیروں کے مسائل زیر بحث
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم خان کی زیر صدارت کھلی کچہری منعقد ہوئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین ماجد جوہر سمیت مختلف محکموں کے سربراہان اور نمائندے بھی موجود تھے۔

عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے حکومتی وژن کے تحت منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل حکام کے سامنے رکھے۔ اسسٹنٹ کمشنر، ڈائریکٹر فشریز، چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور دیگر نے افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے، باہمی رابطہ مؤثر بنانے اور مقررہ مدت میں پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کھلی کچہری میں پانی، بجلی، بارڈر ٹریڈ، امن و امان، صحت، تعلیم، ریونیو، پولیس، صفائی، بلدیاتی خدمات، شہری سہولیات اور نیو ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم سمیت مختلف مسائل زیر بحث آئے، جن پر افسران نے موقع پر احکامات جاری کر کے مؤثر کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔

طلبہ نے تعلیمی وظائف سے متعلق مسائل پیش کیے، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے مسائل کے حل اور طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے فنی و پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔

ماہی گیری سے وابستہ افراد نے فشریز، بیچم مچھلی کے شکار اور خرید و فروخت اور ماہی گیروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر محکموں کو ہدایت کی گئی کہ اس شعبے کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے اس کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ بہتر طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہے اور کھلی کچہری جیسے فورمز مسائل کے بروقت حل، شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ایسے عوامی رابطہ پروگرام باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں شہری اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں شہری اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان