رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا

گوادر: پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو پلّیری کا مانیٹرنگ دورہ، عملہ حاضر پایا گیا

گوادر: پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر مرشد دشتی کا بی ایچ یو پلّیری کا مانیٹرنگ دورہ، عملہ حاضر پایا گیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور بنیادی صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پی پی ایچ آئی بلوچستان کی جانب سے بنیادی مراکز صحت کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) پلّیری کا تفصیلی مانیٹرنگ دورہ کیا اور طبی و پیرامیڈیکل عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر، ای پی آئی (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) کے انتظامات، ادویات کے دستیاب ذخیرے، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران تمام طبی و معاون عملہ ڈیوٹی پر موجود پایا گیا، جبکہ بی ایچ یو میں ضروری ادویات کا وافر ذخیرہ بھی دستیاب تھا۔ ڈسٹرکٹ منیجر نے ریکارڈ کی ترتیب اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انہیں بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی خدمات فراہم کریں۔

ڈاکٹر مرشد دشتی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست وژن کے مطابق دور دراز علاقوں کے عوام تک بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی پی پی ایچ آئی کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام بنیادی مراکز صحت کی باقاعدہ نگرانی، کارکردگی کے جائزے اور طبی سہولیات کی مسلسل بہتری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان