رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت

صوبائی وزیر مواصلات سلیم احمد کھوسہ کا ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس، میگا منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر مواصلات سلیم احمد کھوسہ کا ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس، میگا منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کا انحصار محکمے کی مؤثر اور بروقت کارکردگی پر ہے۔

وہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مجموعی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس، تمام زونز کے چیف انجینئرز، سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ضلعی ایگزیکٹو انجینئرز نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

سیکرٹری بابر خان نے محکمے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبوں کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی تکنیکی یا انتظامی رکاوٹ کو بروقت دور کر کے ان کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے حال ہی میں بھرتی ہونے والے 192 سب انجینئرز کی شمولیت سے محکمے کی استعدادِ کار اور کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

میگا منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں

صوبائی وزیر نے کہا کہ اگرچہ ترقیاتی منصوبوں پر کام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے، تاہم عوامی مفاد کے پیش نظر اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے تاکہ منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں اور عوام کو بروقت سہولیات میسر آئیں۔ انہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران دستیاب ترقیاتی فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کو محکمے کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

میر سلیم احمد کھوسہ نے تمام چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زونز کا باقاعدگی سے دورہ کریں، جاری منصوبوں کی نگرانی یقینی بنائیں، اپنی وزٹ رپورٹس باقاعدگی سے ارسال کریں اور منصوبوں کی پیش رفت کا مسلسل جائزہ لیتے ہوئے پروگریس رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں جاری اہم نوعیت کے میگا ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو جدید، معیاری اور پائیدار سہولیات کی فراہمی، خواہ وہ شاہراہوں سے متعلق ہوں یا سرکاری عمارتوں کی تعمیر و ترقی سے، محکمہ مواصلات و تعمیرات کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس ذمہ داری کو دیانت داری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں نبھانا ہی محکمے کا نصب العین ہونا چاہیے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان