رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 12°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:12مغرب 17:49عشا 19:10
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ووچچ کی شکست تسلیم، طلبہ کی حمایت یافتہ فہرست سربیا کے انتخابات میں کامیابامریکا کی حراست میں موجود افغانوں کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز کا منصوبہ، اتحادیوں کے رشتہ دار بھی شاملقومی اسمبلی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو سمیت اہم بلز منظور کر لیےکرس براؤن کو لندن نائٹ کلب حملے پر معطل سزا سنا دی گئیلولا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاویو بولسونارو کا شکست تسلیم کرنے سے انکاراسٹار ٹریک کی اصل سیریز کے “چیکوف” والٹر کوینگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئےحارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہصائم ایوب تین ملکی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی شمولیتلام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائششیرباز مری نے قازقستان میں نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیاجی ایچ کیو حملہ کیس: طاہر صادق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار، وفاق کی درخواست مستردتہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ

جعفرآباد: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے علاج معالجے کے انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈز کا جائزہ لیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے طبی سہولیات، ڈاکٹروں کے رویے، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

عملے کو سخت ہدایات

انہوں نے طبی عملے کی کارکردگی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنا متعلقہ عملے کی بنیادی ذمہ داری ہے، لہٰذا ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے اور مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردی سے پیش آئے۔

مزید ہدایت کی گئی کہ مریضوں کو ضروری ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور طبی سہولیات کی دستیابی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ عوام کو علاج کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

جعفر آباد: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر او پی ڈی رجسٹر چیک کر رہے ہیں
جعفر آباد: اسسٹنٹ کمشنر دھیرج کالرہ سول ہسپتال کے دورے کے موقع پر او پی ڈی رجسٹر چیک کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات: