رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 12°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:12مغرب 17:49عشا 19:10
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ووچچ کی شکست تسلیم، طلبہ کی حمایت یافتہ فہرست سربیا کے انتخابات میں کامیابامریکا کی حراست میں موجود افغانوں کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز کا منصوبہ، اتحادیوں کے رشتہ دار بھی شاملقومی اسمبلی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو سمیت اہم بلز منظور کر لیےکرس براؤن کو لندن نائٹ کلب حملے پر معطل سزا سنا دی گئیلولا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاویو بولسونارو کا شکست تسلیم کرنے سے انکاراسٹار ٹریک کی اصل سیریز کے “چیکوف” والٹر کوینگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئےحارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہصائم ایوب تین ملکی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی شمولیتلام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائششیرباز مری نے قازقستان میں نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیاجی ایچ کیو حملہ کیس: طاہر صادق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار، وفاق کی درخواست مستردتہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی: گوادر میں حملہ ناکام، سات دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور کارروائی کے دوران سات دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور عزم کو سراہا ہے۔

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

دہشت گردی کے خلاف عزم

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور ترقیاتی و معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر اپنے مقاصد میں ناکام رہیں گے۔

بلوچستان امن، استحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے اور اس سفر کو روکنے کی کسی بھی کوشش کا موثر جواب دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر اہلکار ملک و صوبے کے امن کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام اور سکیورٹی فورسز متحد ہو کر امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنائیں گے اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔