رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور میں نان کی قیمت 5 روپے بڑھ کر 35 روپے ہو گئی، روٹی 20 روپے پر برقرارانڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیال
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس اور پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم احمد کھوسہ نے ملاقات کی جس میں صوبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی، تعمیراتی منصوبوں کی موثر منصوبہ بندی اور دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال سے متعلق امور و معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر کا مؤقف

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اس موقع پر کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مضبوط، پائیدار اور جدید انفراسٹرکچر کا کلیدی کردار ہے۔ سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی معیاری تعمیر نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرتی ہے بلکہ تجارتی سرگرمیوں، معاشی ترقی اور دور دراز علاقوں کو بڑے شہروں سے مربوط کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کرتے وقت قلیل اور طویل المدتی ضروریات کو مدنظر رکھنا ناگزیر ہے تاکہ وقتی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پائیدار ترقی کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں منصوبوں کی بروقت تکمیل، تعمیراتی معیار کی نگرانی، شفافیت اور دستیاب فنڈز کے موثر استعمال کو ترجیح دینی ہوگی۔ اگر ترقیاتی منصوبوں کو جامع منصوبہ بندی اور ترجیحات کے تعین کے تحت شروع کیا جائے تو نہ صرف قومی خزانے پر غیرضروری بوجھ کم ہوگا بلکہ بجٹ میں مختص خطیر رقوم کے ضیاع کو روکنے اور عوامی وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں بھی مدد ملے گی۔

گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے انتخاب میں عوامی ضروریات، معاشی افادیت، تعمیراتی پائیداری اور طویل المدتی فوائد کو بنیادی اہمیت دی جائے تاکہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد ان کی دیکھ بھال کے لیے بھی مناسب انتظامات ہو سکیں اور قومی وسائل سے تعمیر ہونے والے اثاثوں کو دیرپا بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان