رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس
صفحہ اول› بلوچستان ›موسیٰ خیل

موسیٰ خیل کے علاقے کارڈی کوچ میں لائیو اسٹاک کا فری ویٹرنری کیمپ، 1400 سے زائد مویشیوں کا علاج

موسیٰ خیل کے علاقے کارڈی کوچ میں لائیو اسٹاک کا فری ویٹرنری کیمپ، 1400 سے زائد مویشیوں کا علاج
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موسیٰ خیل: گزشتہ روز تحصیل کنگری میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ کی جانب سے صادر کردہ احکامات اور ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے علاقے کارڈی کوچ میں ایک روزہ فری موبائل ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ کی قیادت فیلڈ انچارج ڈاکٹر شیراز حسنی اور ان کی ٹیم نے کی، جبکہ انتظامی و دیگر امور کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک موسیٰ خیل ڈاکٹر غلام محمود نے کی۔ کیمپ کے دوران مال مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر مفت طبی اور حفاظتی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ویکسین اور علاج

ماہرینِ حیوانات نے مویشیوں کو مختلف خطرناک اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایچ ایس ویکسین (گل گھوٹو)، لمپی سکن ڈیزیز ویکسین اور ای ٹی وی ویکسین (انتڑیوں کے زہر) لگائی، جبکہ مختلف بیماریوں میں مبتلا جانوروں کو اینٹی بائیوٹک سمیت ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے دوران مویشیوں کو چچڑوں اور بیرونی کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اسپرے کیا گیا، جبکہ جانوروں کی صحت اور قوتِ مدافعت بہتر بنانے کے لیے ڈیورمنگ اور وٹامن ٹانک بھی فراہم کیے گئے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق کیمپ میں مجموعی طور پر 1200 چھوٹے مویشیوں، جن میں بھیڑیں اور بکریاں شامل ہیں، جبکہ 200 بڑے مویشیوں (گائے) کی ویکسینیشن اور علاج معالجہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ متعدد اونٹوں کو بھی ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر علاقے کے مال مویشی مالکان اور عوام نے کھلی کچہری میں اٹھائے گئے عوامی مسائل پر فوری عمل درآمد کو سراہتے ہوئے کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ، ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل عبدالرزاق خان خجک اور محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ویٹرنری کیمپ کے انعقاد سے دور دراز علاقوں میں مال مویشی پال افراد کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آئیں، جس سے علاقے کے مویشیوں کی صحت اور مال مویشی پال خاندانوں کے معاشی مفادات کو بھی تحفظ ملے گا۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان