رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاس

ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری پر درگا اشٹمی کی خصوصی پوجا، ملک بھر سے یاتریوں کی شرکت

ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری پر درگا اشٹمی کی خصوصی پوجا، ملک بھر سے یاتریوں کی شرکت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان کے تاریخی مذہبی مقام ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگا اشٹمی کی خصوصی پوجا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں ہندو یاتریوں نے شرکت کی۔ ان میں سینکڑوں پیدل یاتری بھی شامل تھے۔

حکومت بلوچستان کے خصوصی تعاون سے یاتریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں نے اقدامات کیے۔ ہندو برادری اور یاتریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

فوکل پرسن کی تقرری

اس سال کی تقریبات کی ایک اہم خصوصیت یہ رہی کہ پہلی مرتبہ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کی پہلی ہندو خاتون اسسٹنٹ کمشنر کاشش چوہدری کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ انہوں نے انتظامات کی نگرانی اور یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔

سینیٹر دنیش کمار نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہنگلاج ماتا استھان میں کیے گئے انتظامات بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے احترام کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات پر آنے والے یاتریوں کو سہولیات کی فراہمی اور ان کے مذہبی شعائر کے احترام کو یقینی بنانا معاشرے میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

یاتریوں نے بھی حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہتر انتظامات سے انہیں مذہبی رسومات پرامن اور باوقار انداز میں ادا کرنے میں مدد ملی۔

ہنگلاج ماتا استھان میں درگا اشٹمی کی تقریبات کا انعقاد بلوچستان میں مذہبی رواداری، باہمی احترام اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی برادریوں کے مذہبی حقوق کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

لسبیلہ: ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگاہ اشٹمی کی خصوصی پوجا مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کی جارہی ہے۔
لسبیلہ: ہنگلاج ماتا استھان میں نوراتری کے موقع پر درگاہ اشٹمی کی خصوصی پوجا مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کی جارہی ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان