نوشکی میں دو دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں، بازار بند، متعدد افراد زیر حراست
نوشکی: نوشکی شہر میں دو دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
فائرنگ اور راکٹ دھماکوں کے خوف سے دکانیں بند ہو گئیں اور بازار میں بھگدڑ مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورا بازار بند ہونا شروع ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ خیصار نالے میں مغربی بائی پاس پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کلی غریب آباد، کلی فقیران، کلی محمد حسنی اور خیصار نالے سے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔
شام کو بازار میں دکانیں جزوی طور پر دوبارہ کھل گئیں۔











