رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

فیصل قریشی کا حریم فاروق کو گلے لگانا، اہلیہ ثنا فیصل کی ویڈیو وائرل

فیصل قریشی کا حریم فاروق کو گلے لگانا، اہلیہ ثنا فیصل کی ویڈیو وائرل
فائل فوٹو: اداکار فیصل قریشی — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

لاہور: معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

حال ہی میں فلم مینگو جٹ کے پریمیئر میں فیصل قریشی نے اپنی اہلیہ ثنا فیصل اور ساتھی اداکارہ حریم فاروق کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب کے دوران فیصل قریشی نے حریم فاروق کو گلے لگایا اور دونوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

اس موقع پر موجود ثنا فیصل کے چہرے کے تاثرات نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور ویڈیو سامنے آتے ہی ان کے تاثرات سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ثنا جس انداز میں حریم کو دیکھ رہی تھیں، وہ خاصا دلچسپ تھا۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ شاید ثنا بھی گلے ملنے کی توقع کر رہی تھیں، جبکہ بعض افراد نے سرعام گلے ملنے کے انداز پر اعتراض کیا۔

ثنا فیصل نے وائرل ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

موضوعات: