رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 23° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
انڈر 17 ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز میں 1-2 کی برترییوکرین کے لیے جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے: ٹرمپ، اوسلو مذاکرات کے بعد ایلچی وٹکوف روس میںٹیلر سوئفٹ نیلے لباس میں سنڈریلا لک کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکزخلیجی کشیدگی کے پیش نظر مانیٹری پالیسی میں شرح سود نہ بڑھائی جائے: فیصل معیز خاناسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 26 اکتوبر کو، شرح سود میں اضافے کا امکانپاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا دوحہ میں «بدر» دفاعی مفاہمتی یادداشت پر دستخطخیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام ارکان پارٹی کے ساتھ متحد ہیں: بیرسٹر گوہرجامعہ تربت کے شعبہ تعلیم کے بورڈ آف اسٹڈیز کا چھٹا اجلاس، ایم فل ایجوکیشن نصاب کا جائزہاسلام آباد: وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا قومی مباحثے میں مؤقف، بلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس اور مؤثر بلدیاتی نظام کی ضرورتکوئٹہ: گورنر جعفرخان مندوخیل سے میر سلیم احمد کھوسہ کی ملاقات، انفراسٹرکچر کی ترقی پر تبادلہ خیالبلوچستان کو مزید انتظامی یونٹس، مؤثر بلدیاتی نظام اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے: سرفراز بگٹیمحسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا
صفحہ اول› بلوچستان ›ڈیرہ مراد جمالی

کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی: درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع، گیارہ افراد پر مقدمہ

کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی: درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع، گیارہ افراد پر مقدمہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم ڈیرہ مراد جمالی میں غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے اور گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

ایگزیکٹو انجینئر کچھی پلین واٹر سپلائی اسکیم انجینئر ذاکر حسین جمالی کی قیادت اور جونیئر انجینئر محمد ایوب بھٹو کی نگرانی میں پی ایچ ای کے عملے نے درجنوں غیر قانونی کنکشن کاٹ کر سیل کر دیے اور پائپ ضبط کر لیے۔ تین انچ، دو انچ، ڈیڑھ انچ اور ایک انچ قطر کے یہ کنکشن ربی صدر پولیس تھانے کی حدود میں عزیز آباد، عرفان کوٹ، بلال کالونی، پرکانی آباد، وحید آباد مینگل اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے تھے۔

ایف آئی آر درج، گرفتاریوں کے لیے کوششیں تیز

غیر قانونی طریقے سے اور خفیہ و گنجان علاقے میں پائپ لائن توڑ کر آبادی کرنے پر ایک بااثر شخص سمیت گیارہ افراد کے خلاف ایکسین ذاکر حسن جمالی کی مدعیت میں صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ پولیس نے سرکاری مراسلے پر ایف آئی آر نمبر ایس ڈی ار 9/24/2026.81 زیر دفعہ 430 ت پ اور 427 ت پ کے تحت درج کرکے نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ایکسین ذاکر حسین جمالی نے کہا کہ اسکیم سے غیر قانونی واٹر کنکشن لگانے اور پانی زرعی آبادی کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، اور ملوث افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ایسے عناصر کو غیر قانونی کنکشن لگانے اور پائپ لائن توڑنے سے اجتناب کی تنبیہ کی۔

انہوں نے بتایا کہ پائپ لائن کی نگرانی، مانیٹرنگ اور پٹرولنگ کے لیے مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور پی ایچ ای کے عملے پر مشتمل ٹیمیں ڈیرہ مراد جمالی سے ربی، نوتال، بختیار آباد، بھاگ اور لانڈھی تک پائپ لائن کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اسکیم سے نوتال، لانڈھی، بختیار آباد، بھاگ، ٹنگوٹی، چھلگری اور دیگر کثیر آبادی کو روزانہ پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان