رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 19° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:17مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی: پاکستان نے خطے میں امن اور مذاکرات کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیافیصل واوڈا: عمران خان بانی ایم کیو ایم کی سیاست سے بھی 100 فیصد آگے نکل گئےعامر لیاقت کی ویڈیوز وائرل کرنے کا مقدمہ: دانیہ شاہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریپاکستان کی باؤلنگ اور فیلڈنگ شاندار رہی، جلد وکٹیں گنوانے سے نقصان ہوا: ہیری بروکنیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کی ہدایت کی تھی، برطانوی میڈیا کا دعویٰامریکا ناکہ بندی اور دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کی توقع نہیں کر سکتا: ایرانی صدر پزشکیانپیوٹن اور وٹکوف کی ملاقات: سہ فریقی مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے پر غورزیلنسکی: موجودہ علاقائی صورتحال برقرار رکھنے والا امن معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہیںکراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3540 روپے کا، ملک بھر میں سب سے مہنگاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظات

گوادر میں زمینوں کے سیٹلمنٹ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس، مکمل ریکارڈ ایک ہفتے میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم

گوادر میں زمینوں کے سیٹلمنٹ کے لیے خصوصی ٹاسک فورس، مکمل ریکارڈ ایک ہفتے میں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا حکم
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

گوادر: کمشنر مکران ڈویژن ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ کی زیرِ صدارت سیٹلمنٹ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع گوادر کے مختلف مواضعات کی زمینوں کے سیٹلمنٹ، ریکارڈ کی تکمیل اور ضلعی انتظامیہ کو ریکارڈ کی منتقلی سے متعلق احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس میں سیٹلمنٹ ریکارڈ اور زیرِ تکمیل امور پر کمشنر مکران کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ مختلف مواضعات کی زمینوں کے ریکارڈ کی تکمیل کا عمل جاری ہے، جسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر مکران نے مواضعات میں جاری سیٹلمنٹ کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

خصوصی ٹاسک فورس اور ایک ہفتے کی مہلت

کمشنر مکران نے بتایا کہ ضلع گوادر میں زمینوں کے سیٹلمنٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جا رہی ہے، جو کام کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کرے گی اور زیرِ التوا امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جن مواضعات کا سیٹلمنٹ مکمل ہو چکا ہے، ان کا ریکارڈ آئندہ ایک ہفتے کے اندر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے، تاکہ زمینوں کے ریکارڈ کو باقاعدہ طور پر محفوظ اور متعلقہ محکمے کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جا سکے۔

کمشنر مکران نے کہا کہ جہاں اضافی اسٹاف کی ضرورت ہو وہاں ضرورت کے مطابق اسٹاف فراہم کیا جائے گا، تاکہ زمینوں کا ریکارڈ جلد از جلد مکمل، درست اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیٹلمنٹ کے عمل میں درپیش انتظامی یا دیگر امور کے حل کے لیے کمشنر آفس ہر ممکن معاونت فراہم کرے گا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مقررہ اہداف کے حصول، ریکارڈ کی درستگی اور بروقت منتقلی کو یقینی بناتے ہوئے تمام امور ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔ کمشنر مکران نے تنبیہ کی کہ جس اسٹاف نے سیٹلمنٹ کے عمل میں تعاون نہیں کیا یا سستی دکھائی، اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور اسے سروس سے ڈسمس کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ، سیٹلمنٹ آفیسر مکران ڈویژن زاہد لانگو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) گوادر ظہور بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوادر ڈاکٹر عبدالشکور، تحصیلدار سیٹلمنٹ گوادر اکبر بلوچ سمیت محکمہ ریونیو و سیٹلمنٹ کے دیگر افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان