جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیرِ صدارت ای پی آئی جائزہ اجلاس، کوئی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ای پی آئی (توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات) کا ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت کے افسران نے ضلع میں بچوں کو وبائی و متعدی امراض سے بچانے کے لیے جاری ویکسینیشن پروگرام اور حفاظتی ٹیکوں کی کوریج پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کو خطرناک اور متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکوں کی بروقت فراہمی اور ویکسینیشن کا مقررہ اہداف کے مطابق مکمل ہونا انتہائی ضروری ہے، اور دور دراز علاقوں سمیت ضلع بھر میں کوئی بچہ حفاظتی ٹیکوں سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے عمل کی باقاعدہ نگرانی کی جائے، فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے اور جہاں کمی یا غفلت سامنے آئے اسے فوری دور کیا جائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











