کوئٹہ: سمنگلی روڈ پر پرائس کنٹرول کارروائی، گوشت، دودھ اور تندوروں پر نرخ اور نان کا وزن چیک

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر اور اسسٹنٹ کمشنر پنجپائی عبدالقیوم محمد حسنی نے سمنگلی روڈ پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے گوشت فروشوں، دودھ فروشوں اور تندور مالکان کی دکانوں کا معائنہ کیا۔
کارروائی کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، گوشت اور دودھ کی فروخت اور نان کے وزن کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کرنے اور مقررہ وزن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
انتظامیہ نے واضح کیا کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے پرائس کنٹرول کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور سرکاری نرخنامے یا مقررہ وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











