رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 21° / 8°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: سبزی منڈی سری کہن منتقل کرنے کے لیے دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلتکوئٹہ ڈویژن: کمشنر ذیشان لاشاری کی صدارت میں پولیو ٹاسک فورس کا آن لائن جائزہ اجلاستربت: گھنہ مزاری کہن میں متنازعہ اراضی کے معاملات، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہصوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا پروگریسو جائزہ اجلاسربابہ خان بلیدی کی نیپا، بی ایس سی اے اور نیوٹیک کے حکام سے ملاقات، نصیرآباد میں تربیت پر غورنصیرآباد کے نوجوانوں اور خواتین کے لیے ہنرمندی کے پروگراموں پر مشیر ترقی نسواں کی ملاقاتکوئٹہ: نئے ایکسائز انسپکٹرز کے لیے تربیتی پروگرام، انسدادِ منشیات کے قوانین پر نشستچمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول محلہ شہسوار کا اچانک دورہاوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ریویو اجلاس، شکایات کے پائیدار حل کی ہدایتجعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی صدارت میں امن و امان کے تین اجلاسموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ جج کا تحصیل درگ جوڈیشل کمپلیکس کا دورہنصیرآباد: 309 ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا جائزہ، ٹرانسفارمر واپسی پر نوٹسز کی ہدایت

آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا کوئٹہ پولیس دربار سے خطاب: قریباً 200 آرمڈ گاڑیاں اور 800 سے زائد موٹر سائیکلیں

آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا کوئٹہ پولیس دربار سے خطاب: قریباً 200 آرمڈ گاڑیاں اور 800 سے زائد موٹر سائیکلیں
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ پولیس ایک منظم اور نظم و ضبط کی پابند فورس ہے جو عوام کے جان و مال کے تحفظ، قیامِ امن اور دہشت گردی و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور انہیں ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اتوار کے روز پولیس لائن میں منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز طاہر علاءالدین کاسی، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری محترمہ شیلا قریشی سمیت دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔

جدید آلات، سیف سٹی اور تربیت

آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیسنگ کے نظام کو عصرِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید آلات، وسائل اور سہولیات بروئے کار لائی جا رہی ہیں، جبکہ پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے کے لیے جدید خطوط پر تربیت کی فراہمی کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ دستیاب جدید آلات اور سیف سٹی کے علاوہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے اہلکاروں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل منعقدہ پولیس دربار کے دوران افسران اور جوانوں کے مسائل اور ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا۔ ان کی فلاح و بہبود، سہولیات کی فراہمی اور جدید پولیسنگ کے لیے ضروری آلات، جن میں 200 کے قریب آرمڈ گاڑیاں اور 800 سے زیادہ موٹر سائیکلیں شامل ہیں، کی فراہمی اور فورس کو جدید و مؤثر ہتھیاروں سے لیس کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ معیاری تربیت سے متعلق مختلف منصوبے پایۂ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

محمد طاہر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پولیس دربار میں افسران اور جوانوں سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا عمل بتدریج جاری ہے۔ اہلکاروں کو بہتر سہولیات اور جدید آلات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قربانیاں فورس کی تاریخ کا قابلِ فخر باب

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے افسران اور جوان مشکل اور کٹھن حالات کے باوجود عوام کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنے فرائض پوری ذمہ داری، جانفشانی اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرائض کی انجام دہی کے دوران پولیس کے افسران اور جوانوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جو فورس کی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے، جدید پولیسنگ کو فروغ دینے اور افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔

بعد ازاں آئی جی پولیس نے دربار میں اہلکاروں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور ذاتی مسائل پر موقع پر ہی احکامات جاری کیے، جبکہ پولیس لائن کے ٹیوب ویلوں کے نظام کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر پولیس لائن کوئٹہ میں پولیس دربار سے خطاب کر رہے ہیں
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر پولیس لائن کوئٹہ میں پولیس دربار سے خطاب کر رہے ہیں
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر منعقدہ پولیس دربار میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سن رہے ہیں
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر منعقدہ پولیس دربار میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سن رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان