کوئٹہ میں وی آئی پی ہینگر کے لیے اراضی کی جانچ پڑتال، اے ڈی سی ریونیو حافظ محمد طارق کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت وی آئی پی ہینگر کے قیام، متعلقہ اراضی کی جانچ پڑتال اور دیگر امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وی آئی پی ہینگر کے لیے مختص زمین کے ریکارڈ، ملکیت اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور ریونیو افسران و اہلکاروں سے اراضی کی جانچ پڑتال اور ریکارڈ کی تصدیق پر بریفنگ لی گئی۔
حافظ محمد طارق نے ہدایت کی کہ اراضی کے ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے اور تمام قانونی و انتظامی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان
موضوعات:کوئٹہ











