رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
روزنامہ جنگ کے صفحے سے خبر کا متن دستیاب نہ ہو سکاوزیراعظم شہباز شریف کا آج دورۂ پشاور متوقع، امن و امان اجلاس کی صدارت اور 12 اضلاع کے لیے وژن کا اعلان کریں گےپی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات چند دنوں میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: عامر ڈوگرپی ٹی آئی میں اختلافات: سلمان اکرم راجہ کی پوسٹ پر علی امین گنڈاپور اور ارکان اسمبلی کے تحفظاتعلی امین گنڈاپور کا سلمان اکرم راجہ کے نام کھلا خط، بیان واپس لینے اور معافی کا مطالبہپانی ہماری ریڈ لائن ہے، پانی روکنے کی کوشش جنگی اقدام تصور ہو گی: وزیراعظم شہباز شریفتربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصول

گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب، اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی مہمان خصوصی

گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب، اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی مہمان خصوصی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

زیارت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی کی ہدایت اور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ کی سربراہی میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے کالج میں ایک پروقار اور ملی جذبے سے بھرپور تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر زیارت شیر شاہ غلزئی تھے، جبکہ کالج کے اساتذہ، طلبہ اور دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور قربانی کے جذبے کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو یومِ دفاع کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔

تلاوتِ کلامِ پاک کے بعد طلبہ نے قومی ترانہ، ملی نغمے، تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کیے اور 6 ستمبر 1965ء کو وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے جوانوں، شہداء اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر قومی تاریخ کا قابلِ فخر دن ہے جب قوم نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ متحد ہو کر وطن کے دفاع کا ثبوت دیا، اور یہ دن ہمیں اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی نے طلبہ کے پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے اور طلبہ تعلیم کے ساتھ قومی ذمہ داریوں، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ پرنسپل پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں قومی شعور اور وطن سے محبت کو فروغ دیتے ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

تقریب سے پروفیسر کریم کاکڑ، پروفیسر عجب خان اور نصیب اللہ کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔ طلبہ نے جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اور آخر میں شہداء کے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔

زیارت: اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی کو پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کے زیرِ اہتمام پروگرام کے موقع پر شیلڈ پیش کر رہے ہیں
زیارت: اسسٹنٹ کمشنر شیر شاہ غلزئی کو پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کے زیرِ اہتمام پروگرام کے موقع پر شیلڈ پیش کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان