کوئٹہ میں خواتین کاروباری افراد کے لیے WEXNET نمائش کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی کی زیر صدارت اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی زیرِ صدارت WEXNET (Women Entrepreneurs Network) کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں TDAP حکام نے WEXNET کے اغراض و مقاصد، مجوزہ نمائش، خواتین کاروباری افراد کی شرکت اور مقامی مصنوعات کو ملکی و بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ WEXNET کے تحت خواتین کاروباری افراد کو مصنوعات کی نمائش، کاروباری روابط، مارکیٹ لنکیجز اور ایکسپورٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اور نمائش میں ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات، روایتی دستکاری اور ای کامرس سمیت مختلف شعبوں کے اسٹالز ہوں گے۔
اجلاس میں ایونٹ کے لیے سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پروٹوکول، طبی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مہر اللہ بادینی نے کہا کہ خواتین کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے، اور ضلعی انتظامیہ WEXNET کے انعقاد کے لیے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











