کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان کا محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی کارکردگی کا جائزہ

سیوی: کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سیوی ڈویژن سے بریفنگ لی، جنہوں نے محکمے کی مجموعی کارکردگی، کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
کمشنر نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت و صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھارنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ کمشنر عرفان اللہ خان ڈویژن کے تمام محکموں کی کارکردگی اور پیش رفت کا مرحلہ وار جائزہ لے رہے ہیں، اور تمام محکموں کی پروگریس ریویو کا عمل ون بائی ون روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











