ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے یو این ڈی پی کے نمائندوں کی ملاقات، جاری منصوبے پر بریفنگ

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام (UNDP) کے نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں متعلقہ پروجیکٹ کے افسران بھی شریک تھے۔ یو این ڈی پی کے نمائندوں نے جاری منصوبے اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔
نمائندوں نے منصوبے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کام جاری رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











