ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کا گنداواہ ہائیر سیکنڈری اسکول کا دورہ، وی ٹی سی امتحانات کا جائزہ
گنداواہ: ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول گنداواہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وی ٹی سی کے تحت جاری امتحانات اور اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز اور امتحانی مراکز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے سوالات پوچھ کر ان کی تعلیمی استعداد اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کی حاضری بھی چیک کی اور اسکول کے تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی بہتر تعلیم و تربیت اور معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











