وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے وزرا، اراکین اسمبلی، ایڈووکیٹ جنرل اور کمشنر کوہ سلیمان کی ملاقاتیں

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مختلف سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران نے ملاقاتیں کیں۔
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر حاجی علی مدد، رکن صوبائی اسمبلی و مشیر نوابزادہ میر حمزہ خان زہری، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، ایڈووکیٹ جنرل عبداللطیف کاکڑ، کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی اور ڈائریکٹر این سی سی آئی بلوچستان خالد باقی شامل تھے۔
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی قیادت میں اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔



تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











