رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 22° / 11°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:12مغرب 17:49عشا 19:10
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹالاریکو کا ایلون مسک پر ٹیکساس کی سینیٹ نشست پیکسٹن کے لیے خریدنے کی کوشش کا الزامایچ ایس بی سی کی تیسری سہ ماہی کی آمدن توقعات سے کم، بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کے بائی بیک کے اعلان کے باوجود شیئرز گر گئےچین کے صنعتی منافع میں ستمبر کے دوران 14.4 فیصد اضافہ، معیشت میں تقسیم برقرارووچچ کی شکست تسلیم، طلبہ کی حمایت یافتہ فہرست سربیا کے انتخابات میں کامیابامریکا کی حراست میں موجود افغانوں کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز کا منصوبہ، اتحادیوں کے رشتہ دار بھی شاملقومی اسمبلی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو سمیت اہم بلز منظور کر لیےکرس براؤن کو لندن نائٹ کلب حملے پر معطل سزا سنا دی گئیلولا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاویو بولسونارو کا شکست تسلیم کرنے سے انکاراسٹار ٹریک کی اصل سیریز کے “چیکوف” والٹر کوینگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئےحارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہصائم ایوب تین ملکی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی شمولیتلام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائش
صفحہ اول› بلوچستان ›نصیرآباد

نصیرآباد کی تحصیل میر حسن میں کھلی کچہری، شہریوں نے تعلیم، صحت اور سڑکوں کے مسائل پیش کیے

نصیرآباد کی تحصیل میر حسن میں کھلی کچہری، شہریوں نے تعلیم، صحت اور سڑکوں کے مسائل پیش کیے
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

نصیرآباد: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی ہدایت پر عوامی مسائل کے فوری حل اور ضلعی انتظامیہ سے براہِ راست رابطے کو مؤثر بنانے کے لیے تحصیل میر حسن میں کھلی کچہری منعقد کی گئی، جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی بہادر خان کھوسہ اور اسسٹنٹ کمشنر چھتر بشیر احمد نے مشترکہ طور پر کی۔

کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل بلاجھجھک تحریری اور زبانی طور پر پیش کیے۔ عوام نے تعلیم اور صحت کی سہولیات میں بہتری، ادویات کی دستیابی، ایمبولینس سروس کی فراہمی، فائر بریگیڈ کے قیام، تعلیمی نظام کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و بحالی، زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر بنیادی مسائل کی نشاندہی کی۔

کھلی کچہری میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور ان کے نمائندے بھی موجود تھے، جنہوں نے موقع پر ہی متعدد مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے، جبکہ بعض مسائل متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کے لیے بھجوا دیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کھلی کچہریاں عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست اور مؤثر رابطے کا بہترین ذریعہ ہیں، جن کے ذریعے شہری اپنے مسائل بغیر کسی رکاوٹ کے پیش کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں سامنے آنے والے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور متعلقہ محکموں کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔ انتظامیہ عوامی مسائل کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ اقدامات جاری رکھے گی۔

نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ چھتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں
نصیر آباد۔ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ چھتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں
نصیر آباد: اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کو کھلی کچہری میں لوگ درپیش مسائل کے متعلق تحریری طور پر آگاہی فراہم کر رہے ہیں
نصیر آباد: اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کو کھلی کچہری میں لوگ درپیش مسائل کے متعلق تحریری طور پر آگاہی فراہم کر رہے ہیں
نصیر آباد۔ تحصیل چھتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں
نصیر آباد۔ تحصیل چھتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان