رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° جزوی بادل 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
تربت: جامعہ تربت میں وائس چانسلر کی ہدایت پر المنائی نیٹ ورکنگ کا آغازکوئٹہ: ظہور بلیدی کی مینا مجید بلوچ کے بھائی کے اغوا کی شدید مذمتسوراب: ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ کی صدارت میں ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، اساتذہ کی غیر حاضری پر برہمیژوب کلچر سینٹر میں فائن آرٹس اور خطاطی کلاسز کے داخلے جاری، کلاسز 2 نومبر سےچمن: ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی سے قبائلی جرگے کے وفد کی ملاقات، بارڈر بندش اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیالچمن: کیسکو کی پولیس کے تعاون سے ریکوری مہم، نادہندگان سے 2 لاکھ 55 ہزار روپے وصولاوتھل: کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء کی صدارت میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے منصوبوں پر اجلاساُستا محمد: مارکیٹ کمیٹی کا اجلاس، اناج منڈی فعال بنانے اور خرید و فروخت جلد شروع کرنے پر غورکوئٹہ: اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی رولنگ پر ڈی آئی جی خضدار رینج طلب، پولیس کو شفاف تحقیقات کی ہدایتاُستا محمد: اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کا کاشف GO پٹرول پمپ کا دورہ، فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہرکھنی: اسسٹنٹ کمشنر فہد حسین عمرانی کا ماڈل بازار کی توسیع اور تعمیراتی کام کا معائنہموسیٰ خیل: ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خان خجک کا بی ایس ڈی آئی واٹر سپلائی اسکیم تارہ کسور کی جگہ کا معائنہ

عروسہ قریشی کی مبہم پوسٹس اور بلال قریشی کو ان فالو کرنے پر علیحدگی کی افواہیں

عروسہ قریشی کی مبہم پوسٹس اور بلال قریشی کو ان فالو کرنے پر علیحدگی کی افواہیں
فائل فوٹو: اداکارہ عروسہ قریشی — تصویر: بشکریہ samaa.tv

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروسہ قریشی اور بلال قریشی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

حال ہی میں عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر چند مبہم پوسٹس شیئر کیں جن میں بے وفائی اور ازدواجی تعلقات سے متعلق باتیں کی گئی تھیں۔ ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ بے وفائی غلطی نہیں بلکہ ایک انتخاب ہے۔

دیگر پوسٹس میں ایسے مردوں پر تنقید کی گئی جو اپنی بیویوں کے بجائے دوسری خواتین میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

معاملہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بنا جب عروسہ نے انسٹاگرام پر بلال قریشی کو ان فالو کر دیا، تاہم بلال اب بھی انہیں فالو کر رہے ہیں۔

ان پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی ممکنہ علیحدگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ وہ اس جوڑی کو الگ ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

عروسہ یا بلال نے تاحال طلاق یا علیحدگی کی تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ دونوں نے 14 فروری 2015 کو شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔